مانسہرہ (چوہدری قیصر سے) مانسہرہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نیشنل سیکیورٹی گارڈ اور لبڑ کوٹ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق ناظم وچیر مین زکوٰۃ کمیٹی حاجی عاشق خان سواتی 104 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے. نماز جنازہ آبائی گاؤں لبڑ کوٹ میں ادا کر دی گئی. نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نیشنل سکیورٹی گارڈ حاجی عاشق خان سواتی سابق ناظم و سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی 104 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے. مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں لبڑ کوٹ میں ادا کی گئی. نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی. مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا. اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات حاجی سعید خان آف کالج دوراہا، شکیل اختر خان، وسیم حسن سواتی، مولانا سید جعفر شاہ، حاجی شاہد خان، حاجی ریاض خان، شکیل خان آف دارا منڈیاں، ڈویژنل صدر پٹواری ان ساجد جہانگیری و دیگر نے مرحوم کو ان کی مذہبی، سیاسی و سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا. اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لئے اجتماعی دعا کی گئی.