مانسہرہ ٹاؤن شپ غازیکوٹ میں پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنے اور مالکوں کو ڈرانے دھمکانے کے لئیے فائرنگ کرنے والے قبضہ مافیا کے 3 سرگرم عناصر گرفتار ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گرفتار کئیے گئے ملزمان میں بلال لال ولد لال خان سکنہ چنئی ، سجاد ولد محمد یعقوب سکنہ لساں نواب اور صداقت ولد محمد ریاض سکنہ بیدڑہ شامل ہیں ۔
ملزمان کےخلاف ڈرا دھمکا کر پلاٹ پر قبضہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔