مانسہرہ : 2 روز قبل تھانہ کاغان کی حدود ترکھان کھوئ جرید میں 16 سالہ عبدالباسط شاہ ولد صداقت شاہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے والا مقتول کے باپ محمد صداقت شاہ ولد صابر شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
گھریلو کی ناچاقی کی وجہ سے غصے میں آکر بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ملزم کا اعتراف جرم . ملزم نے مورخہ 27/03/2023 کو پولیس کو رپورٹ کروائی کہ اسکے بیٹے اور چھوٹی بیٹی میں کسی بات پر لڑائ ہوئ جن کو میں اور انکی والدہ نے ڈانٹا جس کی وجہ سے میرے بیٹے عبدالباسط نے میرے زاتی پستول سے فائرکرکے خودکشی کرلی ہے۔
پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا اور دورانٹاروگیشن مقتول کے والد کو انٹاروگیٹ کیا گیا جس نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔