ایبٹ آباد : ایبٹ آباد پولیس کی کامیاب تفتیش ، قتل کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان پر جرم ثابت معزز عدالت نے تینوں مجرمان کو سزائے موت کا حکم جاری کر دیا.
کامیاب تفتیش پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا.
تفصیلات کے مطابق مورخہ 15 اپریل 2020 کو تھانہ حویلیاں کی حدود گوریاں میں 52 سالہ شخص عالمزیب کو لڑائی جھگڑے دوران ملزمان آصف ولد علی اصغر ، میر افضل ولد گل زمان اور علی اکثر ولد میر افضل نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
جس پر مقتول کے بھائی طارق محمود کی درخواست پر ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں زیر دفعہ 302/34 مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوا اور تینوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ، جبکہ دوران تفتیش ، ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ تفتیشی امور اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف عدالت میں تمام تر شوائد اور محرکات کا کامیابی سے دفاع یقینی بنایا۔
جس پر معزز عدالت ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں نے تینوں مجرمان کو سزائے موت سمیت دو ، دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم نامہ جاری کیا، مقدمہ میں کامیاب تفتیش اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل PSP نے متعلقہ سٹاف کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔