ایبٹ آباد : لکڑی کی سمگلنگ پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، فارسٹ مجسٹریٹ حویلیاں کی جانب سے موٹر وے انٹرچینج کے قریب قیمتی لکڑی کی سمگلنگ ناکام۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر2 حویلیاں/ فارسٹ مجسٹریٹ لبنی اقبال کی زیر نگرانی حویلیاں انٹرچینج کے قریب غیرقانونی طورپر قیمتی لکڑی کی سمگلنگ پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جنگلات کی کٹائی کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں فارسٹ مجسٹریٹ ایبٹ آباد لبنی اقبال نے کاروائی کرتے ہوئے حویلیاں انٹرچینج کے قریب غیر قانونی طور پر قیمتی لکڑی سے بھری گاڑی فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں دیا اور متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی۔