مانسہرہ تنول لساں نواب بازار میں مشہور تاجر منظور تنولی کو اسکی دکان پر نا معلوم افراد نے آتشین اسلحہ سے فائر کر کے قتل کردیا ہے, تین افراد ملزم نامزد
لساں نواب کے مشہور تاجر منظور تنولی صبح سویرے اپنی شاپس پر موجود تھے کہ تین موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے انھیں قتل کردیا ہے جسکی وجہ پورے بازار میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو RHCلساں نواب منتقل کردیابعدازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئ پولیس کے مطابق منظور تنولی کے ورثاء نے اس قتل کو رشتہ کا تنازع بتایا ہے اور انھوں نے FIRمیں تین افراد مشکورہ ولد حیب الرحمان فیصل ولد حبیب الرحمان اور حبیب الرحمان عرف بیبا سکنہ بٹل پائیں پر دعویداری کردی ہے پولیس کیطرف سے ملزموں کو پکڑنے کیلئے مسلسل چھاپہ زنی جارہی ہے