لساں نواب جھوکاں قتل کیس ۔
تھانہ لساں نواب (-) جھوکاں کے رہائشی شاہ زیب کا اندھا قتل ٹریس ، ملزمان گرفتار ، آلہ قتل برآمد
ملزمان میں محمد نثار ولد علی الرحمن سکنہ جھوکاں اورمسمات (ن) زوجہ محمد نثار شامل
بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کے شک پر مقتول کو گولی مار کر قتل کیا(ملزم کا اعتراف جرم)
تفصیلات کے مطابق مقتول کے والد عبدالرزاق نے مورخہ 26.04.2023 کو اپنے بیٹے شاہ زیب کو قتل کرنے کے خلاف نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرائ۔
نامعلوم ملزم/ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کرنے کے لئیے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے ڈی ایس پی سرکل اوگی جاوید خان کی سربرائ میں ایس ایچ او تھانہ لساں نواب حمید خان اور تفتیشی آفیسر چن زیب اور دیگر پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی۔
سپیشل تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کیا اور مختلف لوگوں سے انٹاروگیشن شروع کی۔
پولیس نے مقتول کے قریبی دوست محمد نثار کو شامل تفتیش کیا اور انٹاروگیٹ کیا جس نے مقتول کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔