مانسہرہ پھلڑہ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات
مانسہرہ کے ,تھانہ پھلڑہ کی حدود میں میں ملزم شعیب نے چچا کے گھر میں گھس کر ڈنڈوں کے وار سے لڑکی اور لڑکے کو قتل کر دیا ۔
نعمان ولد قمرزمان سکنہ پڑھنہ اپنی دوست مسمات ک سکنہ پھلڑه کو ملنے بذریعہ موٹر سائیکل آیا ۔(ک)کے چچا زاد بھائی شعیب ولد علی مردان کو شک ہوا جس نے گھر کے کمرہ میں لڑکی اور لڑکےکو ڈنڈوں سے قتل کردیا۔
ملزم گرفتار ،آلہ قتل ڈنڈا اور موٹر سائیکل بھی برآمد ۔پولیس دوہرے قتل کی واردات کے بعد جاٸے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا