لڑکی کو اغواء کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

تھانہ کاغان . پٹن دیس میں گھر میں زبردستی داخل ہو کر 16/17سالہ لڑکی کو اغواء کرنے والے مٹی کوٹ بالاکوٹ کے رہائشی 5 ملزمان گرفتار ، مغویہ بازیاب ، والد کی مدعیت میں اغواء اور ڈرانے دھمکانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ، تفتیش شروع

مسمات (ش ) کے والد نے پولیس کو رپورٹ کروائ کہ میری بیٹی کو رات 9 بجے اس کے منگیتر محمد عاطم ولد غلام جیلانی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے مل کر گھر میں زبردستی داخل ہو کر اغواء کیا ہے۔اور گھر کی عورتوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

رپورٹ پر کاروائ کرتے ہوۓ تھانہ کاغان پولیس نے واقع میں ملوث محمد عاطم ولد غلام جیلانی ، ذیشان ولد یوسف ، عامر ولد میر سکندر ، ادریس اور محمد فیروز پسران ہارون کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں