*پریس نوٹ* :
آج مانسہرہ میں بجلی کے موجودہ ظالمانہ بلز کے سلسلہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے صدر محمد رفیق یوسف ایڈوکیٹ اور دیگر معزز وکلاء نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ غریب عوام کے حقوق کے لیے بجلی کے نامناسب اور ظالمانہ بلز کے حلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر
کرے گی۔انشاءاللہ۔
*اظہر سجاد ایڈووکیٹ
جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ*