مانسہرہ کے علا قےبالاکوٹ میں وحشی ریچھ نے تباہی مچا دی آبادی میں گھس آنے والے جنگلی ریچھ نے ایک شخص کو زخمی کرنے کے بعد قیمتی پالتو بكری مار ڈالی
محکمہ ولڈ لائف لمبی تان کر سو گیا جنگلی جانوروں کا آبادی کی طرف رخ آئے روز غریب لوگوں کے نقصانات، گزشتہ رات محلہ بٹنگی میں ممتاز حسین کی بانڈی کے اندر سے ریچھ نے بکری کو نکال کر مار ڈالا، اسی طرح کچھ دن قبل گنگا میں میر حسن نامی شخص کی بھی بکری ہڑپ۔کر گیا
جب کہ کچھ روز قبل سنگل پائیں میں ریچھ نے حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کیا تھا
عوام انتہائی پریشان، ارباب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ اور نقصان کا ازالہ کیا جائے
واضح رھے کہ وائیلڈ لائف نامی محکمہ کی غفلت سے ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں وحشی درندے ہر سال قیمتی مویشی مار ڈالنے کے علاوہ انسانوں پر بھی حملے کرتے ہیں