کمیشنر ہزارہ عامر سلطان ترین اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کا ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بالاکوٹ گھنول مانسہرہ کا دورہ۔
چائینز عہدیدان نے کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی
چائینز کوتحفظ فراہم کرنا حکومت پاکستان اور ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، کمشنر ہزارہ ، ڈی آئی جی ہزارہ
تفصیلات کے مطابق کمشنر ہزارہ، ڈی آئی جی ہزارہ نے ضلع مانسہرہ دورہ کے موقع پر بالاکوٹ گھنول کے مقام پر شروع ہونے والے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چائینی کیمپ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینز عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چائینز عہدیداران نے کمشنر ہزارہ و ڈی آئی جی ہزارہ کو پراجیکٹ کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔
کمشنر ہزارہ و ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینز عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کا حامل ہے جس سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان کی ترقی میں چین کا کردار قابل ستائش اور قابل قدر ہے۔ پاکستان میں مقیم چائینز کوتحفظ فراہم کرنا حکومت پاکستان اور ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ و دیگر پولیس افسران کو ہدایت دی کہ چائنیز کی سیکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر بنائیں اور انکے ساتھ روابط کو مزیدمستحکم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس بروقت انکی مدد کرسکے۔ کمشنر اور ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینز عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر چائینز عہدیداران نے ڈی آئی جی ہزارہ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ مانسہرہ پولیس کی جانب سے مہیا کردہ سیکیورٹی پر مکمل اطمینان اور اعتماد ہے۔