سوشل میڈیا پر منشیات فروشی میں کیو۔آر۔ایف۔ٹیم کے ملوث ہونے کی خبر کے حوالے سے مانسہرہ پولیس کا وضاحتی بیان۔۔
منشیات سمیت گرفتار کیئے گئے ملزم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ احتشام کی منشیات فروخت کرتا ہے۔جو کہ احتشام کیو۔آر۔ایف۔انچارج احتشام نہیں بلکہ طیب پولیس والے کا بھائ منشیات فروش احتشام ہے۔
اینٹی نارکوٹکس نےایک کاروائ کے دوران پشاور کے رہائشی نصیر نامی منشیات فروش کو 14 کلو کے قریب چرس سمیت گرفتار کیا۔جسکی تفتیش تھانہ سٹی پولیس اور اینٹی نارکوٹکس نے مشترکہ کی۔
دوران تفتیش پولیس نے ملزم کے ایک اور ساتھی کو تھوڑی مقدار میں چرس سمیت گرفتار کیا اور مزید کاروائ کے لیئے اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کیا۔
پولیس نے جو ملزم اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کیا اس نے بتایا کہ اس کا رابطہ احتشام شاہ اور اسکے دیگر ساتھیوں کے ساتھ رہتا ہے۔
جس پر ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے کیو۔آر۔ایف۔ٹیم کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کے لیئے لائن حاضر کردیاہے۔انکوائری کے بعد اصل حقائق اور تمام تر تفصیل شیئر کی جائیں گی۔