عوام کے تعاون اور نشاندہی پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
تھانہ گڑھی نے سیری نرال کے رہائشی منشیات فروش عبدالغفار ولد محمد اشرف کو 1 کلو 200 گرام چرس جبکہ گلڈھیری کے رہائشی منشیات فروش ممتاز ولد زمان کو 1 کلو 190 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔
تھانہ خاکی . کیمپ نمبر 2 کا رہائشی وحید اللہ عرف مرغائی ولد حاجی وزیر کو گرفتار کرکے 1کلو 132 گرام چرس برآمدکرلی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کر دی گئی۔