تحصیل کونسل مانسہرہ میں تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر کے امیدوار ملک محمدممتاز کی اپنے گروپ کی مشاورتی کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ تحصیل چئیرمین شیخ محمدشفیع سے ملاقات عوامی مسائل کے حل کیلئیے ملکرکام کرنے پراتفاق گزشتہ روز تحصیل کونسل پریذائیڈنگ آفیسر کے امیدوار ملک محمد ممتاز کی صدارت میں مشاورتی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جسمیں ممبران حاجی محمدارشاد۔حاجی عبدالقیوم۔بشارت علی سواتی۔مراد خان ۔سیدمبظور حسین شاہ ۔اکمل خان۔محمدعارف ۔ناصرہ بی بی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ملک محمدممتاز کی قیادت پراتفاق رائے کااظہار کیا گیا بعد ازاں مشاورتی کمیٹی نے تحصیل چئیرمین شیخ محمدشفیع سے ملاقات کی اس موقع پر عوامی مسائل کے حل اور تحصیل کونسل کی سطح پراتفاق رائے کیلئیے مل جل کرکام کرنے پراتفاق کیا گیا ملاقات میں ٹی ایم اے سطح پر عوام کودرپیش صفائی۔پینے کے پانی۔سٹریٹ لائیٹس میونسپل سروسز کے مسائل زیرغور آئے جنہیں ترجیع بنیادوں پر حل کرنے پرزور دیا گیا اور اسکے لئیے مشترکہ ممبران کونسل کی کمیٹی بھی تشکیل دینے کاکہا گیا ممبران کونسل کی طرف رعایتی آٹا کے پوائنٹس کی فراہمی میں محکمہ خوراک کی طرف سے بعض ویلج کونسلز کونظرانداز کرنے کی بھی نشاندہی کی گی اور اسے شفاف بنانے اور ویلج کونسل سطح ہر ڈیلرز مقرر کر کے آٹا کی فراہمی یقینی بنانے کامطالبہ کیاگیا تحصیل چئیرمین شیخ محمد شفیع نے کہا کہ میں تحصیل کونسل کے تمام ممبران کوساتھ لیکر چلوں گا ممبران کے درمیان اتفاق رائے سے عوامی مسائل حل ہوں گے تحصیل کونسل مانسہرہ شہریوں کومیونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June