مانسہرہ
تھانہ شنکیاری کے ٹاوٹوں نے نجی جرگہ میں اپنی عدالت لگا کر کورٹ میرج کرنے والے لڑکے کے والد پر چھ لاکھ روپے جرمانہ کر دیا,لڑکی کو بھی زبردستی واپس لے گٸیے,جرگہ داروں کی روٹی کے نام پر الگ سے بھاری رقم بٹور لی,لڑکی کو واپس کرنے کی عدالت میں درخواست داٸر کرنے پر تھانہ شنکیاری میں بیل چوری کی رپورٹ درج کروا کر دو لاکھ روپے مذید وصول کر لیے,پولیس ٹاوٹ تھان شنکیاری پولیس کی سرپرستی اور ملی بھگت سے مسلسل لوٹ رہے ہیں اور ہرساں کر رہے ہیں۔تھانہ شنکیاری پولیس نے اپنے مکمل اختیارات بلیک میلر اور نوسر باز گروہ کے حوالے کر رکھے ہیں,تھانہ میں سودے بازی کے علاوہ قانون کے مطابق کوٸی کارواٸی نہیں ہوتی ,آٸی جی پی ,ڈی آٸی جی ہزارہ اور ڈی پی او مانسہرہ ہمارے معاملے کی انکواٸری کرکے نجی عدالت لگا کر جرمانہ کرنے اور منکوحہ لڑکی کو زبردستی لے جانے والے پولیس ٹاوٹوں کے خلاف کارواٸی کریں۔۔۔متاثرہ خاندان کی پریس کانفرنس