مانسہرپولیس اسٹیشن گڑھی میں فراٸض میں کوتاہی پر ہیڈ کانسٹيبل یاسر تھانہ بفہ میں تعینات کانٹیبل فیصل اور پانو انٹر چینج پر تعینات ریاست علی کو منشیات فروشوں سے تعلقات پر ڈی پی او مانسہرہ نے نوکری سے فارغ کر دہیے۔فرائض منصبی میں غفلت برتنے اور جرائم پیشہ عناصروں کے ساتھ تعلق رکھنے پر ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے 3 پولیس اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے برخاست کردیا ، برخاست کئیے گئے پولیس ملازمان میں 1 ہیڈکانسٹیبل اور 2 کانسٹیبل شامل
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد ، پولیس کے افسران اور جوان یکے بعد دیگر ڈی پی او مانسہرہ کے سامنے پیش ہوئے انہوں نے ان کے جائز عرض و معروضات سنئے اورموقع پر ہی حل کرنے کے احکامات صادر فرماۓ۔علاوہ ازیں جن پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری اور عوام کی طرف سے شکایات موصول ہوئی انکی انکوائری مکمل ہونے پر سزا و جزا کا فیصلہ بھی اردلی روم میں کیا گیا۔