ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ کا یونیورسٹی انٹرچینج پر قائم ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ ، 14 اگست کے موقع پر ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ، سیاحوں کو گائیڈ کرنے اور سفری سہولیات فراہم کرنے کےلیئے ٹریفک موبائل ایجوکیشن یونٹ ، پولیس اور ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات رہے گی۔(ڈی پی او مانسہرہ)
نوٹ:
14 اگست کے موقع پر سیاحتی مقامات شوگراں ، کاغان اور ناران کی طرف سفر کرنے والے سیاح حضرات یونیورسٹی انٹرچینج کو استعمال کرکے سیاحتی مقامات کی طرف سفر جاری رکھ سکیں گے جبکہ واپسی کےلیئے شاطے انٹرچینج کو استعمال کرسکیں گے۔