مانسہرہ(جنرل رہورٹر) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس مانسہرہ میں خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ جناب اشتیاق سلطان صاحب، اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ، تحصیل چیئرمین مانسہرہ، تمام محکمہ جات کے افسران بالا، دفتر سٹاف ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میڈیا کے نمائندگان، طلباء اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ نے پرچم کشائی کی اور پریس کلب مانسہرہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد جناب عامر سلطان ترین صاحب نے تعمیر وطن کالج مانسہرہ کی پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی بھی ہمراہ تھے۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد نے کالج کے احاطے میں پودا لگایا۔ کالج انتظامیہ نے مختلف سٹالز کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعد اذاں سٹیج تقریبات میں شرکت کی۔
لغمانی ہل ٹاپ مانسہرہ کے مقام پر خصوصی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی جناب عامر سلطان ترین صاحب کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد تھے۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی بھی دوران تقریب موجود تھے۔ مس نایاب ایڈیشنل ایس پی، مس قرۃ العین اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ، طلباء، انجمن تاجران، میڈیا نمائندگان اور دیگر لوگ بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔ دوران تقریب مندرجہ ذیل سرگرمیاں سر انجام دی گئی۔ کمشنر ہزارہ عامر سلطان ترین صاحب کو ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے خصوصی کیپ پیش کی۔ فضا میں غبارے چھوڑے گئے اور پرندے آزاد کیے گئے۔
بدست کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد پرچم کشائی کی گئی۔بدست کمشنر ہزارہ ڈویژن پودا لگایا گیا۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد نے تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں سے خصوصی خطاب کیا۔ یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون مانسہرہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب اشتیاق سلطان صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ مس قرۃ العین نے شرکت کی۔ یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگرامز ترتیب دیے گئے۔