افسوسناک خبر
بیدادی شنکیاری سے تعلق رکھنے والے سردار محمد یوسف گروپ کے دیرینہ ورکر سردار ہارون عالم کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا جس کی نعش تھانہ گھڑی حبیب اللہ کی حدود سے ملی ہے نامعلوم ملزمان نے قتل کر کے نعش گھڑی حبیب اللہ کے جنگل میں پھینک دی تھی ہارون عالم ایک خوش اخلاق انسان تھے جس کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین