مانسہرہ سویڈن کے سفیر کی ملک بدری کے لیئے پاکستان نظریاتی پارٹی کا حکومت کو تین دن کا الٹی میتٹم ۔۔۔

مانسہرہ(چیف رپورٹر ) سویڈن کے سفیر کی ملک بدری کے لئے پاکستان نظریاتی پارٹی نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دے دیا مانسہرہ نظریاتی پارٹی کاحکومت سے قرآن کی بیحرمتی اور شہادت پر سویڈن کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کر دیا تین دن کے اندر اندر حکومتی سطح پر مذامت سے اگے بڑ کر اسلامی ملک کے سربراہ کے طور پر مسلمانوں کو اشتعال دینے والے ملک سویڈن کے خلاف عملی اقدام اٹھائیں بصورت دیگر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان نظریاتی پارٹی کے ضلعی صدر ساجد تنولی کا پریس کانفرنس میں مطالبہ اس موقع پر محمد ودود صدر رابطہ کمیٹی ھزارہ ڈویژن کامران کامی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرزا اسد بیگ میڈیا کوارڈینیٹر محمد امجد تحصیل صدر اور پارٹی میں اپنے رفاقاء کے ھمراہ شامل ھونے والے اسد جہانگری بھی موجود تھے محمد ودود نے پارٹی کو صوبہ بھر میں منظم کرکے حالیہ انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کرتے ھوئے کہا کہ ملک بھر سے قومی صوبائی اسمبلیوں کے لیئے امیدوار کھڑے کریں گے نوجوانوں کو ٹکٹ دیں گے روائیتی سیاست کے برخلاف پڑھے لکھے قابل نوجوانوں کو اگے لائیں گے ھمارا منشور ھے کہ ملک کے سرکاری اداروں کے گریڈ اٹھارہ سے اوپر کے ریٹائر ھونے والے آفسران کو ریٹائہرمنٹ کے بعد دوسال تک بیرونے جانے پر پابندی ھوگی اور ان کو اپنے اساسوں کو ظاھر کرنا ھوگا انہوں نے پارٹی میں شمولیت پر اسد جہانگیری کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ھوئے کہا کہ اسد جہانگیری پارٹی کی تعمیرو ترقی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ضلعی صدر ساجد تنولی نے بتایا کہ پارٹی کی تین تحصیلوں میں نظریاتی پارٹی نے اپنا کام جاری رکھا ھوا ھے باقی میں بھی پارٹی کو منظم کرکے انتخابات میں امیدوار اتاریں گے انہوں نے اسد جہانگیری کی شمولیت کو پارٹی کی بڑی کامیابی قرار دیا اسد جہانگیری نے کہا کہ مانسہرہ کو لاتعداد مسائیل کا سامنا ھے صاف پانی کی فراھمی اور برستان کی رقم موجود ھونے کے باوجود جگہ کہ خریداری نا کرنا مانسہرہ کے عوام کے ساتھ ذیادتی انہوں نے کہا کہ مانسہرہ کے عوام ھماری پارٹی کو موقع دیں ھم ھزارہ سے ذیادتیوں کا حساب لیں ظلم کی انتہا ھے کہ کلاس فور ملازمین بھی اٹک پار کے لوگ لگے ھوئے ھیں عوام کو بیدار ھونا ھوگا اور ذمہ داروں سے سوال کرنا ھوگا قبرستان کے حصول کے لیئے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے ملاقات کرکے زمین کی خریداری کروائیں گے جگہ کی نشاندھی ھم کریں گے رقم ڈی سی مانسہرہ دیں اور اس مسلہ کو حل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں