تھانہ سٹی (-) بین الصوبائ کارلفٹر گروہ کے 2 کارندے گرفتار ، 4 موٹرسائیکلز اور فروخت کئیے گئے موٹرسائیکلز کے پارٹس کی قیمت 1 لاکھ 60 ہزار روپے نقد برآمد
ملزمان میں ہنگو حال پانو ڈھیری کا رہائشی سدھیر ولد محمد ایوب اور تلہاڑی پڑھینہ حال بٹ دریاں کا رہائشی ارشاد ولد محمد زمان شامل
تفصیلات:-
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی قیادت میں مانسہرہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، تھانہ سٹی پولیس ، اینٹی کارلفٹنگ سیل اور کیو۔آر۔ایف ٹیم نے مشترکہ کاروائ کرتے ہوۓ گزشتہ چند ماہ کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری ہونے کی وارداتوں میں ملوث نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ان سے 4 قیمتی موٹرسائیکلز اور پارٹس فروخت کرکے لی ہوئ رقم بھی برآمد کرلی۔
ملزمان مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرتے تھے اور درہ آدم خیل میں پارٹس میں فروخت کردیتے تھے۔