لاری اڈہ چوکی – موبائل ٹاورز سے قیمتی اشیاء چوری کرنے والے ملزمان محمد امین ولد معین الدین اور شیخ محمد عمر ولد شیخ نسیم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان سے 1 لاکھ 26 ہزار روپے نقد اور 1 بیڑی ریکور کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
تھانہ سٹی- کنگ عبداللہ ہسپتال کی پارکنگ سے گاڑیوں کی بیٹریاں اور قیمتی سامان چوری کرنےوالے 4 ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ملزمان میں شیراز احمد ولد بدری زمان سکنہ مسکین آباد خاکی ، محمد ارسلان ولد فدا محمد سکنہ محلہ صادق آباد بیدڑہ چوک ، شیراز احمد ولد عزیز الرحمن سکنہ شیخ میرا خاکی اور عثمان ولد داؤد سکنہ کرکالہ بیدڑہ رو ڈ شامل
تھانہ شنکیاری – موٹرسائیکل چور گرفتار ، چوری کی گئی 4 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی۔
ملزمان میں بابر ولد صابر سکنہ شنئی بالا اور احسان ولد محمد رفیق سکنہ سنڈے سر شامل.