کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ۔۔۔
بلاخر ڈی پی او مانسہرہ نے ایکشن لے لیا
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے سٹی میں بڑھتے ہوۓ کرائم ، جرائم کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ سٹی اورنگزیب خان کو لائن حاضر کر دیا جبکہ انکی جگہ انسپکٹر جاوید خان کو ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات کر دیا۔
اسی طرح تھانہ بفہ کی حدود سے منشیات کی روک تھام کے لیئے مثبت اقدامات نہ کرنے اور عوام کی طرف سے کمپلینٹس موصول ہونےپر ایس ایچ او بفہ واجد علی کو بھی لائن حاضر کرکے انکی جگہ وارث خان کو ایس ایچ او تھانہ بفہ تعینات کر دیا۔جبکہ تھانہ خاکی میں فیصل خلیل تنولی کو ایس ایچ او تعینات کر دیا۔