مانسہرہ (مسعود شوق سے )مانسہرہ میں مون سون کی بارشوں نے تبا ھی مچا دی گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے ملبے کے نیچے آ کر ایک خاتون اور دو بچوں سمیت چار افراد جان بحق ہو گئے رلینڈ سلائڈنگ اور پانی کی وجہ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ۔طوفانی بارش سے مانسہرہ کے علاقےبید ڑہ لوہار با نڈہ میں قدیر نامی شخص کے گھر کی دیوار گر گئی جس کے نیچے آ کر نو سالہ بچہ حسین جان بحق ہو گیا جب کہ فیملی کے دیگر دو افراد معمولی زخمی ہوے مانسہرہ کے علاقے چنار روڈ پر افغان مہاجر سمیع اللہ کے گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے کے نیچے آ کر سمیع اللہ کی والدہ جان بحق جب کہ بیٹا زخمی ہو گئی مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں طوفانی بارش سے عارف شاہ نامی شخص کے مکان کی دیوار گر گئی جس کے نیچے آ کر عارف شاہ کی پوتی اصف شاہ کی پانچ سالہ بیٹی عجوہ بی بی جان بحق ہو گئی جب کہ دو سالہ فریال بی بی زخمی ہو گئی مانسہرہ کے علاقے سنڈے سر میں برساتی نالے سے نا معلوم شخص کی نعش بر آمد ہوئی جس کی شناخت نہ ہو سکی ۔ مانسہرہ طوفانی بارشوں سے دریا وں اور ندیوں میں شدید طغیا نی پائی جاتی ھے جب کہ لینڈ سلائڈنگ اور پانی سڑکوں پر آنے کی وجہ سے رابطہ سڑکیں اور راستے بند ہو گئے ہیں بارش کا سلسلا جاری ھے
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June