مانسہرہ ہمیشرہ کے ساتھ جھگڑا کرنے پر سالے کے ہاتھوں بہنو ئی قتل
تھانہ خاکی کی حدود ماری میں سائیں محمد ولد علی اصغر نامی شخص اپنی بیوی کے بھائی کے ہاتھوں گولیا ں لگنے سے جا بحق ہو گیا
خاکی پولیس کے مطابق سائیں محمد نے زخمی حالت میں نذعی بیان ریکارڈ کرتے ہوے بتایا کہ میں اپنے گھر میں تھا کہ میرا سالہ(بیوی کا بھائی ) بلال ولد غلام مصطفیٰ سکنہ پانو ڈھیری میرے گھر میں داخل ہوا اور مجھے کہا کہ آپ میری ہمشیرہ سے لڑائی جگھڑا کیوں کرتے ہو جس پر میں نے کہا کہ یہ میری اور میری بیوی کا معا ملہ ھے بلال مشتعل ہو گیا اور مجھ پر پستول نکال فائر کر دیا ۔گولی لگنے سے میں زخمی ہو گیا ۔۔
موقع پر موجود سائیں محمد کے بیٹے نے اپنے والد کو کنگ عبدالله ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وه زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑ گیا
خاکی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شر وع کر دی