مانسہرہ مشیر جیل خانہ جاٹ سی ایم کا دورہ مانسہرہ جیل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات محترم ہدایت اللہ خان آفریدی نے ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے انہیں جیل کے مختلف امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس کے بعد ان کو جیل کا تفصیلی دورہ کرایا گیا۔ انہوں نے کک ہاؤس میں صفائی، خفظان صحت اور کھانے کے معیار کو بہترین اور مثالی قرار دیا ۔ معزز مشیر نے جیل میں مقید قیدیوں کے لیے بنائے گئے ہنرمندی سنٹر کا معائنہ بھی کیا جہاں قیدیوں کو گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر کے اساتذہ پلمبنگ، الیکٹریشن اور کمپیوٹر کے کورسز کروا رہے ہیں۔ اس موقع پر مشیر جیل ہدایت اللہ خان آفریدی نے قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے کاوشوں پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو سراہا اور وہاں موجود قیدیوں کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ہدایات کی۔ انہوں نے اس پراجیکٹ میں مزید ٹریڈز کو شامل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔ معزز مشیر نے خواتین قیدیوں کے احاطے کو رنگوں سے مزین کرنے اور وہاں موجود خواتین قیدیوں کو سکھائے جانے والے دستکاری اور بیوٹیشن کورسز کو بھی بہترین قرار دیا۔آخر میں معزز مہمان نے قیدیوں کی ملاقات کے لیے آنے والے افراد کے لیے نئے تعمیر شدہ کمرہ ملاقات کا معائنہ بھی کیا۔ مشیر جیل نے اس موقع پر قیدیوں کی عزت نفس کو مدنظر رکھ کر ان کی ملاقات کو بہتر ماحول میں کروانے کے اقدام کو سراہا اور اس کو دوسرے جیلوں کے لیے ایک مثال قرار دیا۔

آخر میں معزز مشیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے کلامات میں ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ کی انتظامیہ کے قیدیوں کی اصلاح، فلاح اور بحالی کے اقدامات کو سراہا۔رپورٹ میں مجرموں کی اصلاح اور بحالی کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنے پر انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور ان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں