تھانہ شنکیاری (-) ضلع بھر سے ٹرانسفارمر چوری کے متعدد واقعات میں ملوث گینگ گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے ٹرانسفارمر/کوائلز برآمد، تفتیش جاری ، مزید انکشافات متوقع
(گرفتار ملزمان میں جبوڑی حال لمبی ڈھیری کا رہائشی غلام رسول ولد نور حسین،شعیب ولد عبدالرشید،بھٹو بانڈی کا رہائشی آصف ولد عبدالقیوم اور داتہ کا رہائشی میاں خان ولد میرزمان شامل۔وارداتوں میں ملوث مزید ملزمان کی تلاش جاری)
ملزمان ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کو ٹرانسفارمر چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
ضلع میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں کو روکنے اور نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور ریکوری کرنے کے لیئے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے ضلع کے تمام پولیس افسران کو خصوصی ٹاسک سونپاتھا۔
شنکیاری پولیس نے نامعلوم گینگ کو انتہائی قلیل وقت میں نہ صرف ٹریس کرکے گرفتار کیا بلکہ ان سے چوری کیئے گئے لاکھوں روپوں کے ٹرانسفارمر/کوائلز بھی برآمد کر کہ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ملزمان سے مزید وارداتوں کے انکشافات بھی متوقع ہیں۔