کرایوں میں کمی کروانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنےکےلئیے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی اور ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانگیر خان کی ہدایات پر انچارج ٹریفک مانسہرہ یاسر خان کا لاری اڈہ میں مختلف سٹینڈز کا دورہ ، سواریوں سے کراۓ کے متعلق دریافت کیا ۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف موقع پر کاروائ کرکے سٹینڈ ٹھیکیداران کو کرایوں میں کمی کے حوالے سے ہدایت کی اور کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں انچارج ٹریفک مانسہرہ نے مختلف روٹس کا بھی دورہ کیا اور سواریوں کو زائد کرایہ نہ صرف واپس کرایا بلکہ ڈرائیورز کو چلان بھی کیا گیا۔مانسہرہ ٹریفک پولیس نے وصول کیا گیا زائد کرایہ سواروں کو واپس کرا دیا