مانسہرہ قومی وطن پارٹی کے زیر اهتمام مانسہرہ میں پاک فوج کے حق میں ریلی نكالی گئی سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ریلی کا آغاز بیدڑہ انٹرچینج سے ہوا جس کی قیادت سابق وزیر جنگلات حاجی ابرار کے رہی تھے جب کہ ریلی میں سابق امیدوار حاجی سفیر ابرار، سردار شہزاد حیدر، عاشق تنولی عرف کالا خان ، فریدوں تنولی ، سابق امیدوار تحصیل چہرمین عمیر عاشق ، سردار ڈاکٹر نظیر ، دلدار حسین ترک، آصف تنولی اور دیگر بھی شریک تھے.
ریلی کے شرکا پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رھے ریلی کا احتتام غازی کوٹ ٹول پلازہ کے قریب ہوا جہاں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار تنولی ۔سردار شہزاد حیدر سفیر ابرار تنولی سردار نذیر مسلم لیگ کے قاضی صادق میاں عنایت الرخمان اور دیگر نے کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ھے نو مئی کو شر پسند وں نے پاکستان کے اداروں اور پاکستان کے تاریخی اور قومی سا متی کے مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنا کر وه کام کیا جو دشمن بھی نہ کر سکا ۔۔۔مقررین نے کہا کہ ہم سیاست سے بالاتر ہو کر پاک فوج کے ساتھ ہیں کیوں کہ پاک فوج ہے تو ملک ھے ملک ھے تو سیاست بھی ہو گی.