مانسہرہ پولیس سیاسی مداخلت سے آزاد ھے ۔۔ڈی پی او مانسہرہ

عوام اور علاقہ کے مسائل جاننے اور انکے دہلیز پر حل کے لئیے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی تھانہ پھلڑہ میں کھلی کچہری عوام کی بڑی تعداد میں شرکت ، عوام نے اپنے زاتی اور علاقے کے مسائل ، شکایات اور تجاویز سے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کو آگاہ کیا۔

علاقے سے جرائم کے خاتمے اور امن و آمان کے قیام کے لئیے پولیس کے دست و بازو بنیں (ڈی پی او مانسہرہ)

گمشدگی کی رپورٹس (شناختی کارڈ ، کاغذات وغیرہ ) کے لئیے پال آفس جانے کی ضرورت نہیں اپنے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرائ جاسکے گی۔ ڈی پی او مانسہرہ )

پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹس کے لئیے اوگی جانے کی ضرورت نہیں ہفتہ میں ایک دن ڈی ایس پی اوگی تھانہ پھلڑہ میں موجود رہیں گے اور لوگوں کو سرٹیفکیٹس دیں گے (ہدایات جاری)

مانسہرہ پولیس مکمل طور پر سیاسی مداخلت سے آزاد ہے۔تمام تر کام اور کاروائیاں میرٹ پرکررہی ہے۔(کھلی کچہری میں ڈی پی او مانسہرہ کا خطاب)

کھلی کچہری کا مقصد سینئر پولیس افسران تک عوام کی رسائ ، عوام کے مسائل سے آگاہی ، جرائم کی روک تھام میں کمی اور ضلع میں قیام امن کے لئیے عوام کا تعاون حاصل کرنا ہے۔(ڈی پی او مانسہرہ)

کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او مانسہرہ نے عوام کے مسائل سنے اور انھیں قانون کے مطابق جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائ۔علاوہ ازیں انھوں نے کھلی کچہری کے دوران عوام سے درخواستیں/کمپلینٹس بھی وصول کی۔کچھ لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کر دئیے گئیے جبکہ کچھ مسائل کے حل کے لئیے موقع پر موجود پولیس افسران کواحکامات بھی جاری کر دئیے۔

اس موقع پر عمائدین علاقہ ،عوامی نمائیندوں ، اور مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنےوالی عوام نے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کو تھانہ پھلڑہ میں کھلی کچہری کرنے کےاقدام کو سراہتے ہوۓ کہا کہ پھلڑہ کی عوام معاشرتی جرائم کی روک تھام کے لئیے مانسہرہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں