مانسہرہ پولیس نے چور گروہ کو مہارت سے گرفتار کر لیا
مانسہرہ پولیس نے نامعلوم چوروں کو ٹریس کر لیا، ملزمان گرفتار، چوری شدہ تمام مال بھی برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود نڑبیڑ جنگلاں کے محمد زبیر نامی شخص کے گھر میں چوری کی اطلاع پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اورمختلف لوگوں کو انٹاروگیٹ کرنا شروع کیا۔پولیس نے پیراں کے رہائشیوں کو شامل تفتیش کیا جنھوں نے دوران انٹاروگیشن واردات کا اعتراف کرلیا۔گرفتارکیئے گئے ملزمان میں اقرار حسین شاہ ولد شبیر حسین شاہ سکنہ پیراں اور محمد طارق ولد محمد سلطان سکنہ پیراں شامل ہیں۔پولیس نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کی دی ہے جن سے مزید وارداتوں کے انکشافات بھی متوقع ہیں ۔