عادی منشیات فروشوں کی تصاویریں ضلع کے مین چوکوں ،چوراہوں اور ہر تھانہ کی حدود میں آویزاں کریں۔تاکہ ضلع کی عوام ان کے مکروہ عمل سے واقف ہوسکیں اور انکا سوشل بائیکاٹ کریں (ہدایات جاری)
ضلع بھر میں ہوائ فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہے ۔شادی والے گھر ایس ایچ او پہلے پیشگی نوٹس بھجیں گے خلاف ورزی کی صورت میں دولہے اور اسکے والد اور بھائیوں کے خلاف مقدمات درج کئیے جائیں ۔(ڈی پی او مانسہرہ)
کرائم کو کنٹرول کرنے کےلئیے گشتوں کے نظام کو بہتر کرنے اور پیدل گشت شروع کرنے کے احکامات بھی جاری۔
ان ٹریس مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کرنے اور چوری کے مقدمات میں مکمل ریکوری کرنے کی ہدایات بھی جاری۔
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت اعلی سطح میٹنگ کا انعقاد ، پولیس افسران کو میٹنگ میں ہدایات جاری