پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ کل بروز ہفتہ ملک بھر میں عیدالفطر منائی جاے گی۔ تیس روزے مکمل ہو گئے۔ جبکہ مانسہرہ میں مختلف مقامات پر چاند واضح دیکھای دیا گیا۔ mansehra.com پر نظر آ نے والے چاند کی یہ تصویر مانسہرہ انٹر چینج سے کیمرہ میں محفوظ کر لی ۔
عید کا چاند نظر آتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنے پیاروں کو مبارکباد کا سلسلہ شروع کر کے دھوم مچا لی ہے۔
برستی بارشوں کے موسم نے رواں رمضان میں تازگی کا حسن برقرار رکھا۔
عبادت گزاروں نے خوب رج کر روزے کی فضیلت کمای اور اپنے رب کا شکر ادا کیا۔
زکات،خیرات ،فطرانے اور افطار دسترخوانوں نے رمضان المبارک کے حسن میں خوب اضافہ کیا۔
اہل ایمان کی سعادت حاصل کرنے والوں نے اپنے مرحومین اور امت مسلمہ کے لیے دعاؤں کے دل کھول کر انبار لگاے۔
خوشی کی اس گھڑی میں آ پ سب کو mansehra.com کی طرف سے دلی عید مبارک اور سلام عید پیش کیا جاتا ہے۔