بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹورز چلانے ، جعلی ادویات اور ایکسپائر ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی اور ایس پی ہیڈکواٹرز مانسہرہ محمد بلال خان کی ہدایات پر آپریشن جاری ،
ڈرگ انسپکٹر نے پولیس کے ہمراہ کنگ عبداللہ ہسپتال ایریا ،ایبٹ آباد روڈ اور شنکیاری بازار اور گردونواح کے میڈیکل سٹورز کو چیک کیا ، جعلی ادویات فروخت کرنے اورلائسنس کے بغیر میڈیکل سٹور چلانے پر میڈیکل سٹورز کو جرمانہ اور مقدمات درج کئیےگئے۔