منشیات کے خاتمے کےلیئے ضلع بھر میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے منشیات فروشوں کی مکمل چین ڈھونڈ کر منشیات کےخاتمے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔(ماہانہ کرائم میٹنگ میں پولیس افسران کو ہدایات جاری)
نائٹ پٹرولنگ کو موثر بنایا جاۓ ، تاکہ ضلع میں ہونے والے کرائم کو کم سے کم کیا جاسکے۔ (ڈی پی او مانسہرہ)
عادی ملزمان کو عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیئے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیئے ایس پی انوسٹی گیشن کو ہدایات جاری۔
ضلع میں ٹرانسفارمر چوری اور دیگر چوری کے مقدمات کے واقعات کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے سپیشل ٹیمیں بنانے کے احکامات جاری۔
پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ بحیثیت پولیس فورس ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کے لیئے افسران پولیس ٹیم ورک کے طور پر کام کریں۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن فضاء کو برقرار رکھنا ہم سب کے فرائض کا حصہ ہے۔
عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔ سرکل افسران اپنے سرکل میں جرائم میں ملوث ملزمان و مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر آپریشنز کا انعقاد کریں اور تمام کاروائیوں کی بذات خود نگرانی کریں۔ تاکہ جرائم کی شرح میں واضع کمی لائی جا سکے۔ منشیات فروشوں، سود خوروں، قبضہ مافیا اور دیگر اخلاقی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ اپنے تھانہ کی حدود میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داران، اہم مقامات پر سیکورٹی انتظامات اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر قانون کاروائیاں کریں. گشتوں، سنیپ چیکنگ و سرچ آپریشن کو مزید فعال بنائیں. علماء اکرام، مقامی عمائدین علاقہ اور سول سوسائٹی سے اچھے تعلقات قائم کریں اور جرائم کے خاتمے کے لئے انکو ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کریں۔ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق و رویے سے پیش آئیں انکی رپورٹ لکھ کر قانون کے مطابق داد رسی کو یقنی بنائیں۔