وی سی کانشیاں میں گھروں میں آگ بھڑک اٹھی درجنوں گھر آگ کی لپیٹ میں آ گئے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا نے میں مصروف.
چئیرمین ویلج کونسل کانشیاں سردار کاشف افتخار کے گھر سمیت ایک درجن کے قریب گھروں کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا ۔تمام گھر جل کر مکمل راکھ ہو گئے ۔۔۔۔تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مقامی لوگ اپنی مدد آپکے تحت آگ بجانے میں مصروف ہیں۔ گھروں میں قیمتی فرنیچر اور ہر طرح کا گھریلو سامان مکمل جل کر رکھ ہو گیا لاکھوں کے نقصان کا خدشہ۔۔۔۔آگ لگنے کی وجہ تا حال نہیں معلوم ہو پائی ۔۔۔۔۔غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق شارٹ سرکٹ یا کوئی اور وجہ اس آگ نے سب گھروں کو لپیٹ میں لیا