۔مانسہرہ (چیف رپورٹر )مانسہرہ کے تھانہ صدر کی حدود ھڑیا لہ میں ڈکیتی چار مسلحہ ڈاکو وں نے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر رقم اور پانچ موبائل چھین لیے
رات دو بجے چار مسلح نقاب پوش ڈاکو گاؤں ہڑیا لہ بستی موری میں ظہور والد فاروق نامی شخص کے گھر کی دیواریں پهلانگ کر داخل ہوے گھر کے سربراہ ظہور کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اور بچوں کو اسلحہ کی نوک پر یر غمال بنا کر پانچ عدد موبائل اور گھر میں موجود پچاس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھانہ صدر نے ایف آئی آر درج کر لی جب کہ ایس پی مانسہرہ سید مزمل شاہ ڈی ایس پی ارشد خان اور ایس ایچ او تھانہ صدر عامر خان نے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ہر پہلو سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوے شواہد اکھٹے کئے