تین رکنی چور گروہ گرفتار ، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل ، ڈیڈھ لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد، (رپورٹ راجہ خضر)
گرفتار ملزمان کامران ولد حفیظ ، اسامہ ولد عبدالجلیل ساکنان ریاں دا میرا اور جواد ولد خالد سکنہ مانسہرہ ، ایبٹ آباد پولیس کو تھانہ مانگل کی حدود ریاں دا میرا سے آصف نامی شخص کے موٹر سائیکل چوری اور قلندر آباد انٹرچینج پر واقعہ بیکری سے نقدی چوری کے جرم میں مطلوب تھے.
مانگل پولیس نے تینوں ملزمان کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ڈیڈھ لاکھ روپے کی رقم کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ پستول بھی برآمد کر لیا ، جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ مانگل میں زیر دفعات 381A اور 380 پی پی سی مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔