چارسدہ : جنگی مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 7 جواری گرفتار۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر جنگی مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 7 جواری گرفتار کئے۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 19 ہزار روپے برامد۔*
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کو علاقہ تھانہ عمرزئی کی حدود میں جنگی مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے کی خفیہ اطلاع ملی۔
اطلاع کے پیش نظر ڈی ایس پی تنگی بشیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ عمرزئی قیصر خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے شیرپاؤ کے اراضیات میں مرغوں کی لڑائی میں سرگرم 7 جواریوں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 19 ہزار روپے جبکہ 2 عدد جنگی مرغ میدان سے برآمد کئے گئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ عمرزئی میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔