ماہ رمضان اور مفت آٹا پیکج مس مینجمنٹ سرکار مانسہرہ پاکستان۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں فری آٹا کی تقسیم سے بعض ویلج کونسلز کومحروم رکھنے اور غیرمنصفانہ ۔سیاسی بنیادوں پرتقسیم کیخلاف بلدیاتی ممبران کااحتجاج ڈی سی اور ڈی ایف سی سے ملاقات . تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویلج کونسل چئیرمین کا احتجاجی اجلاس زیرصدارت امیدوارڈپٹی مئیر ملک ممتاز منعقد ہوا۔ جلاس میں ویلج چئیرمینز بشارت علی سواتی۔آصف خان ۔خرم شہزادخان۔عامرخان ۔نوید تنولی۔عثمان خالد۔حاجی عبدالقیوم ۔ناصرہ بی بی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے ماہ صیام میں فری آٹا تقسیم کی مہم میں انتظامیہ ومحکمہ خوراک کی طرف سے بعض ویلج کونسلز کے عوام کو آٹا کی عدم فراہمی من پسند علاقوں میں پوائنٹس کاتقرر۔آٹا کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے اسکی مذمت کی گی اور بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے اے ڈی سی مانسہرہ اور ڈی ایف سی ملاقات کر کے تحریری طور پرفری آٹا سے محروم علاقوں کو فوری طور پر آٹا کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے ۔جس پر متعلقہ افسران نے مرحلہ وار ضلع کی تمام ویلج کونسلز میں رحسٹرڈ افراد تک آٹا کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June