عید کے پر مسرت موقع پر خوشیوں میں ملک اور قوم کے لیے قربانی دینے والے سپوتوں کو یاد رکھا گیا ۔مانسہرہ ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی مانسہرہ پولیس کے غازی کانسٹیبل محمد ساجد کے گھر آمد ، غازی اور فیملی سے ملاقات کی اور ان میں عیدالفطر کی مناسبت سے گفٹس اور عیدی تقسیم کی۔
غازی محمد ساجد مورخہ 24.12.2013 کو پنجاب چوک میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ دہشتگردوں کی جانب سے نسب کی گئی آئی ڈی بلاسٹ کے دوران ذخمی ہوکر معذور ہوگئے تھے ۔
ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایسی پولیس کی کمان کر رہا ہوں جس میں غازی محمد ساجد جیسے بہادر جوان موجود ہیں۔جنھوں نے اپنی جانوں کی پراہ کئیے بغیر دہشتگردوں اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئیے جاری جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑتے ہوۓ غازی جیسا عظیم رتبہ حاصل کیا۔
علاوہ ازیں ڈی پی او مانسہرہ نے ڈی ایس پی سرکل شنکیاری کو ہدایات جاری کی کہ غازی کانسٹیبل کے علاج معالجے میں کوئی کثر نہ چھوڑی جاۓ ، انکے اور انکے خاندان کے ساتھ پولیس کی طرف سے ہر قسم کا تعاون جاری رکھا جاۓ۔