مانسہرہ : ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حاجی نصیرالدین کی سیاست میں انٹری، آمدہ الیکشن میں مانسہرہ 1 پی کے 34 سے الیکشن لڑنے کے لئے عوامی اصرار. سیاسی اکھاڑے میں کھلبلی مچ گئی. مختلف سیاسی پارٹیز کا ٹکٹ کے لئے رابطہ.
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور ہر دلعزیز خدائ خدمتگار حاجی نصیرالدین پر عوامی وسماجی حلقوں نے مانسہرہ 1 پی کے 34 سے صوبائ الیکشن لڑنے کا مطالبہ کر دیا. موصوف کی کاروباری و سماجی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے سپورٹرز اور مانسہرہ 1 کے عوام نے کہا کہ ہم موروثی اور عوام کے ووٹوں پر اسمبلی خیبرپختونخواہ میں جا کر عوام کو بھول کر اپنے مبینہ ذاتی مفادات کے حصول کی جنگ کرنے والے نام نہاد سیاسی مداریوں سے تنگ آچکے ہیں.
جنھوں نے ہمیشہ حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہمی کے لولی پاپ دے کر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا. لیکن اب مانسہرہ کے عوام کو خدائی خدمتگار اور سماجی شخصیت حاجی نصیرالدین کی صورت میں اپنی محرومیوں کے اذالہ اور حقوق کے حصول و دفاع کے لئے مسیحا مل گیا ہے.
دوسری جانب حاجی نصیرالدین کی سیاست میں انٹری سے سیاسی موروثیت کے علمبرداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے. اس حوالے سے جلد مزید سیاسی سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے.