مانسہرہ: تھانہ بفہ جی حدود میں منشیات فروش آئس اور ہیروئین سمیت گرفتار۔
بفہ میرا کے رہائشی ضمیر ولد وہاب سے 130 گرام آئس اور 305 گرام ہیروئین برآمد ، ایک اور کاروائ کے دوران قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم زردوس ولد سرور سکنہ اچھڑیاں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب تھانہ سٹی کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں سےسامان چوری کرنے والا کٹھائ اوگی کا رہائشی محمد حنیف ولد محمد نظیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم گاڑیوں میں سے ٹیپ ، یو ایس بی اور دیگر سامان چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔