ایبٹ اباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ، معزز عدالت نے گرفتار منشیات فروش کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم جاری کر دیا
ایبٹ آباد سٹی پولیس کی کامیاب تفتیش کی بدولت منشیات کے مقدمہ میں گرفتار شدہ مجرم کو معزز عدالت نے 05 لاکھ جرمانہ 06 ماہ قید کی سزا اور منشیات فروشی سے حاصل شدہ ایک لاکھ سے زائد رقم اور مجرم کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ،
کیڈٹ نواز ایس ایچ او سٹی پولیس کی قیادت میں گزشتہ سال منشیات فروش عابد عرف چئیرمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی ، جس نے دوران تفتیش انکشاف کرتے ہوئے بتلایا کہ یہ منشیات فیصل نامی منشیات فروش کی ہے جس پر سٹی پولیس نے منشیات فروش فیصل جو کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز جو خود ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے منشیات کے مقدمہ میں سزا بھگت رہا ہے کا بھانجا بھی ہے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 03 کلو چرس ، 02 کلو ہیروئن اور منشیات فروشی سے حاصل کی گئی ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا تھا ۔
مقدمے میں بہترین تفتیش اور جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے گزشتہ دنوں منشیات فروش کو 05 لاکھ جرمانہ 06 ماہ قید کی سزا اور منشیات فروشی سے حاصل شدہ رقم اور مجرم کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو سرکاری خزانہ میں جمع کروانے کے احکامات جاری کیے ،
ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل نے بہترین تفتیش پر سٹی پولیس کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا ہے ۔