منی اڈے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد ایبٹ آباد پولیس نے سر جوڑ لیے

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کا سیکیورٹی اور امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے حوالے سے ضلع پولیس کے سینئر افسران کے ہمراہ خصوصی اجلاس

اجلاس میں جملہ سرکل ڈی ایس پیز، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس کے افسران اور محرران سمیت مختلف شعبہ جات کے انچارج صاحبان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں قائم مقام ڈی پی او ایبٹ آباد عارف جاوید خان نے جملہ پولیس افسران کو شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے، تھانہ جات اور دفاتر کی سیکورٹی سخت کرنے شرپسند،جرائم پیشہ عناصر پر کھڑی نگرانی رکھنےکی ہدایات دیں ، جبکہ منشیات فروشوں ، مجرمان اشتہاریوں، ہوائی فائرنگ سمیت پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ،
انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرامن معاشرے کی تشکیل اور امن وامان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جائے ، شرپسند عناصر، جرائم پیشہ افراد اور منشيات فروش معاشرے کیلئے ناسور ہیں جن کا خاتمہ ھر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ جبکہ پولیس افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ، شہریوں سے اخلاق کا مظاہرہ کریں ، مظلوم افراد کی دادرسی یقینی بنائی جائے ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ ٹریفک پولیس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی منی اڈوں ، زائد کرایہ کی وصولی سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں