موٹر سائیکل کی لفٹ اور خودکشی کے واقعات سے جڑی خبریں۔
ایک خبر کے مطابق مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود داتہ میں 27سالہ نوجوان میراللہ نے نامعلوم وجوھات کی بنا پر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ۔ورثاء نے رپوٹ میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز ہم اپنے گھر میں موجود تھے کہ27سالہ نوجوان اپنے کمرے میں چلا گیا جس کے تھوڑی دیر بعد فائرنگ کی آواز آئی تو دیکھا کہ نوجوان خون میں لت پت تھا پولیس تھانہ صدر نے واقع اطلاع پاکر نعش کو قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔
جبکہ ایک اور دوسرے واقع کی اطلاع کے مطابق تاجر محمد ندیم ولد گل رحمان ساکن صدیق آباد اپنے گھر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا اور ایک شخض لفٹ لے کر ساتھ سوار ہو گیا کہ لفٹ لینے والے شخص نے ساتھ بیٹھ کر گولی چلا کر محمد ندیم پر فائر کھول کر ڈب کے مقام پر زخمی کر دیا ہے۔