مویشیوں کے باڑے میں سویا نوجوان قتل

مانسہرہ بائی بوہال میں 35 سالہ شخص کوقتل کردیا گیا۔نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ لساں کی حدودواقع گاؤں بائی بوہال میں 35سالہ شکیل ولد عبدالرشید کورات گئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ مقتول اپنے گھرکے قریب مویشیوں کے باڑے میں سویاھواتھاکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ھی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لیئے آر ایچ سی لساں لائی گئی۔ آر ایچ سی لساں میں پوسٹمارٹم کے بعد نعش وارثاء کے حوالے کر دی گئی۔مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کردی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں