ناران بٹل سٹیل کا نیا پل لگا دیا گیا ۔۔ناران کے لیئے ٹریفک بحال

این ایچ اے اسٹاف نے ناران کے قریب بٹل کے مقام پر برساتی نالے پہ نیا اسٹیل برج نصب کرکے ایم این جے روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے
ترجمان این ایچ اے کے مطابق 7 ماہ قبل سیلابی ریلے میں بٹل پل کے بہہ جانے کیوجہ سے سیاحوں اور مقامی افراد کو گہرے پانی سے گزرکر ناران جانا پڑتاتھا، این ایچ اے اسٹاف نے جمعے کے روز سے برج کی تنصیب کاکام شروع کیا اور اتوار کی رات کو کام مکمل کرکے ایم این جے روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیاہے۔ شاہراہ کھلنے سے سیاحوں کی سہولت کیساتھ ساتھ گلگت بلتستان جانیوالے مسافروں کو بھی مختصر متبادل راستے کی سہولت مل گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں