ہری پور:
جھاری کس ہزارہ ایکسپریس وے انٹر چینج پر ٹاٸر پھٹنے سے گاڑی کلابازیاں کھاتی ہوٸی کھاٸی میں جا گری اور آگ لگ گٸی ,خوفناک حادثہ میں خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے 5 دوست گاڑی کے اندر جھلس کر جانبحق ہو گٸیے۔فدا اللہ ,شعیب خان,رحمت اللہ ,واجد اور افتخار عرف بابو چودہ اگست جشن آزادی کے موقع پر سیر و تفریح لٸیے ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقامات کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ کا شکار ہو گٸیے ,,نعشیں آباٸی گاوں سپونی کلہ بنوں پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔حادثہ 13 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دو بجے کےقریب پیش آیا۔حادثہ میں فوت ہونے والوں میں بنوں یوتھ ویلفٸیر سوساٸٹی پشاور کے صدر شعیب خان بھی شامل ہیں جن کے خاندانی زراٸع کے مطابق ایک ماہ قبل اس کی منگنی ہوٸی تھی اور شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔
زراٸع کے مطابق حادثہ کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچنے والی خیبر پختونخوا ریسکیو سروس 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو دل دہلا دینے والا منظر تھا گاڑی کے اندر نعشیں جھس چکی تھیں اور گاڑی کے قریب گری ہوٸی کچھ دستاویزات سے متوفین کی شناخت کرکے آباٸی گاوں میں اطلا دی گٸی۔۔